روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں، پاک فوج کے دستے کی شرکت

روس کے علاقے آسترکھان میں کیوکاز مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستان کے وزیردفاع پرویزخٹک اور پاک ‏‏فوج کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے خصوصی شرکت کی اور مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روس کے شہرآسترکھان میں کیوکاز2020 کثیر الملکی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔‎ ‎جس میں وزیردفاع پرویزخٹک نے کیوکاز2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت ‏‏کی اورمشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں شریک پاکستانی اورچینی دستوں سے وزیردفاع ‏‏ ‏پرویزخٹک نےخصوصی ملاقات بھی کی۔ پاک فوج کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ ‏‏جنرل اظہرصالح بھی وفد کا حصہ تھے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق اختتامی تقریب میں مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے ‏‏مندوبین بھی موجود تھے۔ کیوکاز2020 کثیرالقومی مشقوں کا 21 سے 26 ستمبر تک ‏‏انعقاد کیا گیا۔ بھارت مختلف النوع چیلنجزمیں رد عمل اوران سے نمٹنے کی مہارت کے ‏‏حوالے سے ہونے والی ان مشقوں سے راہ فرار اختیار کر گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment