طلال چوہدری نے پوری ن لیگ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ طلال چودھری نے ساری ن لیگ کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ن لیگ کو اب یہ سبق مل گیا ہے کہ تنظیم سازی صرف دن میں کرنی ہے ورنہ نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلال چودھری نے جو حرکت کی وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے پہلی بار دیکھا ہے کہ تنظیم سازی رات کے 3 بجے ہوتی ہے۔ یہ انوکھی تنظیم سازی ن لیگ اور طلال چودھری نے ایجاد کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے طلال چودھری کو ذاتی ورکر رکھا ہوا تھا۔ میرے پاس کل صبح 6 بجے ساری ویڈیو آگئی تھیں۔ طلال چودھری کی اس حرکت سے ملک کی تمام سیاسی قیادت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ پولیس کے پاس دونوں طرف سے کال آئیں۔ قانون ہے پولیس کے پاس فیک کال بھی آئے گی تو کارروائی ہوتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ طلال چودھری سے متعلق ن لیگ نے دونوں کو گمراہ کیا۔ میاں جلیل احمد شرقپوری کا اپنے قائد نواز شریف کے اے پی سی میں خطاب پر شدید ردعمل بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ میاں نواز شریف الطاف حسین پارٹ ٹو بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment