حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کا سات اکتوبر کو کوئٹہ میں میدان سجانے پر غور

حکومت مخالف تحریک کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے سات اکتوبر کو کوئٹہ میں میدان سجانے پر غور شروع کردیا۔

زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 7 اکتوبر کو پہلہ جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پر غور کر رہی ہیں۔محمود خان اچکزئی نے 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی۔

محمود خان اچکزئی نے تجویز دی ہے کہ سات اکتوبر کو شہدائے تحریک جمہوریت بحالی ہے اس لیے تحریک کے شہداء کے دن پر پہلا جلسہ کوئٹہ میں کیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم ہر سال سات اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو تیاری کے لئے وقت چاہئے تو ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تجویز دی گئی کہ جلسے کی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کیا جائیگا۔ سات اکتوبر پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہی ہوگا۔

یاد رہے چند روز قبل ہونے والی اے پی سی میں تمام اپوزیشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ موجودہ حکومت کو ختم کرنے کے لیے ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جس کے بعد اپوزیشن نے جلد کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment