افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ کا تین روزہ پاکستان کا دورہ

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان اعلیٰ افغان کونسل کا وفد بھی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ہوگا۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ صدر مملکت وزیراعظم، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دورے سے افغان امن عمل اور پاک افغانستان دو طرفہ تعلقات اور عوام سے عوام کے باہمی رابطوں کی مضبوطی کے لیے تبادلہ خیالات کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment