آصف زرداری اور فریال تالپور پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد

سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملزمان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز پر سماعت کی۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ تمام ملزمان نے چارج شیٹ کی کاپیاں دی گئیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

پارک لین ریفرنس میں ملزمان شیر علی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کی گئی جبکہ عدالت نے ملزم شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی تین ملزمان کی عدم پیشی کے باعث موخر کردی گئی۔

دونوں ریفرنس پر 5 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment