الیکشن کمیشن:خسرو بختیار، ہاشم بخت کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر درخواست گزار کو فریقین کے خلاف متعلقہ اسپیکرز کے پاس ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف نااہلی کی درخواستوں ممبر خیبرپختونخواہ ارشاد قیصر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف درخواستگزار کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے استفسار کیا کیا آپ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لیے متعلقہ اسپیکرز کو ریفرنس دائر کیا؟ آپ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف متعلقہ اسپیکرز کے پاس ریفرنس دائر کریں. الیکشن کمیشن نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواستگزار سے دلائل طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

رحیم یار خان سے احسن عابد ایڈوکیٹ نے خسرو بختیار اور انکے بھائی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جس میں خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر غلط بیانی اور اثاثہ جات چھپانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment