راولپنڈی:بے نظیر بھٹو اسپتال سے نومولود غائب، والدین سراپا احتجاج

راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں سے نومود بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بے نظیر بھٹو اسپتال میں بچہ تبدیل ہونے کے بعد ہولی فیملی اسپتال سے نومود غائب کردیا گیا اور والدین سراہا احتجاج ہیں۔

گجرات کے عثمان عارف کی بیوی کو زچگی میں پیچیدگی کے پہلے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم بعد ازاں جہلم کے پرائیوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

والدین نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال جہلم اور نجی اسپتال نے الٹرا ساونڈ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی نشاندہی کی تھی۔ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے عملے نے بھی الٹرا ساونڈ میں 2 بچوں کی متوقع پیدائش ظاہر کی تھی۔

اہلخانہ کا مزید کہنا تھاکہ آپریشن کے بعد ایک بچہ حوالے کیا گیا جبکہ دوسرا غائب کر دیا گیا۔

والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال عملے نے ہولی فیملی اسپتال کی رپورٹس اور دیگر کاغذات بھی غائب کر دیے ہیں جبکہ گزشتہ دو روز سے بچے کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا بچے کے حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے جبکہ اسپتال کے کمیروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment