جناح اسپتال کراچی:زخمی شخص کو علاج کے لیے 1 سال کے بعد آنے کا وقت دے دیا

چند دن قبل روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے شہری نے بروقت آپریشن نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری محمد اسماعیل نے جناح اسپتال کے خلاف بروقت علاج نہ کرنے پر عدالت میں درخواست جمع کروا دی۔

درخواست میں متاثرہ شہری نے موقف اختیار کیا کہ چند دن قبل کورنگی کے علاقے میں کار سوار شخص نے ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ جس کے بعد علاج کے لیے جناح اسپتال گیا تو جناح اسپتال کی انتظامیہ نے ہڈی کے آپریشن کے لیے 1 سال کے بعد کا وقت دے دیا 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ جناح اور انڈس اسپتال والے بول رہے ہیں کہ آپریشن کا وقت نہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے لیے ایک سال بعد کا وقت دیا ہے۔ایک سال بعد تو مریض ٹانک مکمل ضائع ہوجائے گی، بروقت آپریشن کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت جاری کرتےہوئے کہا کہ جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ سے کسی ذمہ دار شخص کو بلا کر وضاحت لی جائے۔عدالت نے جناح اسپتال انتظامیہ کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment