راولپنڈی: گھریلو جھگڑا، فائرنگ سے 3 خواتین قتل

راولپنڈی کے تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے 03 خواتین قتل ہو گئے جبکہ خاتون سمیت ایک مرد زخمی ہوگیا۔

قتل کے واقعہ پر سی پی او احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی آپریشنز اور اے ایس پی سول لائن پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر جبکہ ایس پی پوٹھوہار ہسپتال میں موجود ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق رشتے کے تنازعہ اور لڑائ جھگڑے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں تشکیل دے کے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہن ہے کہ خواتین کا بے رحمانہ قتل ناقابل برداشت ہے، ملزم یا ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا،  

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment