دہشت گردوں کی فوجی قافلے پر فائرنگ، کیپٹن شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں معمول کی نائٹ پیٹرولنگ پر تھے کہ ان کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ لاچی سے ہے، کیپٹن عبد اللہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment