اسلام آباد ہائی کورٹ:بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں۔دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کیخلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ گیارہ ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔

یاد رہے کچھ روز پہلے بھارت میں وزٹ پر گئے ہوئے 11 پاکستانی ہندوؤں کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں موجود ہندو برادری سراپا احتجاج ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment