پرائمری سکولز کو کل سے کُھلنے کی اجازت مل گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تمام پرائمری سکولز کو مُلک بھر میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق تمام پرائمری سکولز کو کل سے کُھلنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او نے تمام سکولز میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول ٹیچرز اور دیگر سٹاف کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا، بچوں کو سینیٹائزز کے استعمال کے بعد ہی ماسک پہن کر سکولز میں داخلے کی اجازت ہوگی

این سی او سی کے مطابق سکولز میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment