قتل کے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاک سٹار تاحال مفرور

اسلام آباد: ٹک ٹاک سٹار ماروی چوہدری پر قتل کے مقدمے کا معاملے پر مقدمے میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی۔

وفاقی پولیس ماروی چوہدری کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ عدالت کی جانب سے ماروی چوہدری کو کیس کی تحقیقات تک اسلام آباد میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ماروی چوہدری کا موبائل فون پہلے سے پولیس کے پاس ہے۔

زرائع کے مطابق ماروی چوہدری کا موبائل فون فرانزک کے لئے لاہور بھجوایا گیا ہے۔ ماروی چوہدری کے ساتھ رابطے میں 13 افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ لاہور سے تعلق والے دوستوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

یاد رہے ماروی کیخلاف تھانہ لوہی بھیر میں علی ملک کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment