وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں 3 خواتین کے قتل پر نوٹس

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا راولپنڈی ک علاقے میں فائرنگ سے 3خواتین سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی عمران احمر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔ جاں بحق خواتین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز راولپنڈی میں بھائی نے  رشتے کے تنازعے پر  بھائی سمیت 3 سگی بہنوں کو قتل کر دیا۔ والد نوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیٹی نے پسند کی شادی کی تھی اس رشتے کو ہم سب نے قبول کیا تھا ملزمان نے ظلم کی انتہا کی۔ پولیس کے مطابق ایرج اپنے شوہر خرم سے طلاق لینا چاہتی تھی، جس کا دیور کو رنج تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment