قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان میران شاہ کا دورہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان میران شاہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان میران شاہ میں قائمہ کمیٹی کے 20 ارکان کو خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ ارکان کو پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے ، پوسٹوں اور فورٹس کی تعمیر کی تفصیلات سے آگا کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارڈر منجمنٹ ، انٹیلی جنس آپریشن اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ علاقے میں جاری سماجی اور اقتصادی منصوبوں کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات سمیت نوجوانوں سمیت مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment