محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے آخر میں خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا سلسلہ ہو سکتا ہے۔دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خطہ پوٹھوہار میں زیادہ بارشوں کی توقع دسمبر میں ہے۔خطہ پوٹھوہار میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوتی رہے گی۔کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے شروع ہوگا۔دسمبر تک درجہ حرارت کی یہی صورتحال رہے گی۔ 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے درجہ حرارت شروع ہو کر کم سے کم 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہسینٹرل پنجاب میں ہلکی بارشوں کے سلسلے ہونگے۔ سینٹرل پنجاب میں اکتوبر کے پہلے ہفتے اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی توقع ہے۔ نومبر کا مہینہ زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔ سینٹرل پنجاب میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگر سینٹی گریڈ سے شروع ہوگا۔

اسی طرح جنوبی پنجاب میں دسمبر کے وسط میں ہلکی سے درمانے درجے کی بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بالائی اور زیریں سندھ میں دسمبر کے اخر میں ہلکی بارشوں کی۔ اکتوبر سے دسمبر کے وسط تک بالائی سندھ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے شروع ہوگا اور ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment