ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹر برو اور ٹنڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاوں کا 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا۔ بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment