ریلوے کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ کے لیے رپورٹ کابینہ میں پیش

وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے اربوں روپے خسارے سے دوچار پاکستان ریلوے کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ کے لیے رپورٹ کابینہ میں پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے ریلوے بحالی کیلئے 42سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے۔پاکستان ریلوے میں مستقل ملازمین اور افسران  بھرتی کرنے پرپابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں پنشن اخراجات میں کمی لانے اورسبسڈی کی ادائیگی بند  کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے 

ڈاکٹر عشرت حسین نے رپورٹ میں کہا کہ وزارت ریلوے کو ریلوے  میں روزانہ کی بنیاد پرمداخلت سے روکا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنا کر نجکاری کی جائے۔ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی خراب ہے،خراب ٹریک حادثات کا باعث بن رہے ہیں,خراب ٹریکس کو فوری ٹھیک کروانا ہو گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment