پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھ گئے

مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔ پرندے ٹکرانے کی وجہ سے اب تک پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان پی آئی اےکے مطابق دبئی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے204پرندہ پر ٹکراگیا، جس سے طیارے کے دونوں انجنوں کو نقصان پہنچا ہے۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراونڈ کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے309بھی پرندے کی زد میں آگئی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ونگ پر کو نقصان پہنچا۔ ملتان ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے5739سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ اسی طرح اسلام آباد سے کراچی جانوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301سے پرندہ ٹکرا گیا۔ مجموعی طور پر پی آئی اے کے چار طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال جولائی میں پرندہ ٹکرانے کے14واقعات جبکہ اگست میں10 اور رواں ماہ کے 28 دنوں کے دوران 15 واقعات پرندے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment