پارٹی کارکنوں پر فوجی یا متعلقہ اداروں سے ملاقات پر پابندی، مسلم لیگ ن

 

افواج پاکستان اور اسکے متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سرکلرجاری کیا۔

سر کلر میں کہا گیا کہ آئندہ پارٹی کارکن کسی فوجی یا متعلقہ اداروں کے اہلکاروں سے ذاتی یا سرکاری سطح پرملاقات نہیں کرے گا۔ قومی سلامتی یا آئینی ذمہ داری پوری کیلئے کوئی ملاقات ضروری ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت لینی ہوگی۔

سر کلر میں کہا گیا کہ موقف ذاتی اورسیاسی مفاد سے بالا تر ہو کر آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ھم سمجھتے ہیں کہ نیک نیتی سے کی گئی ملاقاتوں کو جان بوجھ کر تنازعات کا شکار کیا گیا اور مخصوص مقاصد کیلئے ان ملاقاتوں کے مخصوص حصے جاری کے گئے۔

 

Leave a Comment