ایف آئی اے اے ٹی ایم مشین میں لگی اسکیمنگ ڈیوائس پکڑ لی

اسلام آباد: اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ پر ایف آئی اے بینکنگ سرکل کو بڑی کامیابی مل گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل کو نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں لگی اسکیمنگ ڈیوائس پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق اسکیمنگ ڈیوائس اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود کے سیکٹر جی 13 کے اے ٹی ایم میں نصب تھی اور اے ٹی ایم سکیمنگ کے دوران درجنوں شہریوں کے لاکھوں روپے نکالے گئے۔

ذرائع ایف آئی اےنے بتایا کہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

Leave a Comment