نااہلی کیس:آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا نااہلی کیس میں وفاقی وزیر کے وکیل کو آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ 

وفاقی وزیر کے وکیل نے بتایا کہ فیصل ووڈا کی نا اہلی کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو بھیجتا تو سمجھ آتی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ممبر کی نااہلی کا فیصلہ خود بھی کرسکتا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی بھیج سکتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کےکاغزات نامزدگی جمع کراتے وقت اعتراض آسکتا ہے۔ درخواست گزار کی فیصل ووڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دوہری شہریت پر فیصل ووڈا نے حلف نامہ جمع کرایا ہوا ہے۔ پٹیشن کا جواب فیصل ووڈا نہیں دے رہے۔

فیصل واڈا کے وکیل نے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ ہو جائے درخواست قابل سماعت ہے تو پھر جواب بھی جمع کرائیں گے ۔ الیکشن کمیشن میں فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment