شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت(نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادی رابعہ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

احتساب عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ عدالت عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment