وفاقی حکومت کا نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لاکر عدالت پیش کیا جائے گا۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کی مسلح افواج اور ایجنسیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment