چیچہ وطنی: ٹرالر کار پر چڑھ گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی میں کار پر ٹرالر چڑھ گیا۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب اس وقت پیش آیا جب روئی سے لدا ٹریلر ٹائر پھٹ جانے کے بعد کار پر چڑھ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاندان کے تین خواتین سمیت ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

امدادی ٹیموں کےمطابق گاڑی کو کاٹ کر لاشیں نکالیں گئیں، جس کے بعد تمام لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment