اسلام آباد: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈولفن پولیس کا اہلکار گرفتار

راولپنڈی پولیس کی ڈولفن فورس کے اہلکار عامر کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زرائع کی مطابق ڈولفن اہلکار کو تھانہ سہالہ پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار ڈکیتی،رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ سے منسلک تھا۔ ملزم کے ساتھی سلمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے ابتدائی طور پر 20 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھے گئےپانچ موٹرسائیکل،پانچ موبائل فونز،دو لیپ ٹاپ،اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment