ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم ہونے کے بعد ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے  کہا  کہ بچوں کا تعلیمی جو حرج ہوچکا ہے مزید نہیں چاہتے والدین مطمئن رکھیں ،کڑی نگرانی ہوگی بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی ادارے میں حکومتی احکامات اور انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلے کوشاں ہیں۔ 

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی صحت سب سے اہم ہے لیکن تعلیمی کا مزید حرج بھی نہیں چاہتے،تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔

اسکول میں حاضری پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حاضری بتاتی رہی کہ والدین مطمئن ہیں۔ تسلی دلاتے ہیں بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment