کراچی میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے

کراچی میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے ، گزشتہ ایک روزمیں 365 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 747 میں سے 365 صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء نے کراچی میں بڑھتے کیسز پرتشویش کا اظہارکیا۔ معاون خصوصی فیصل سلطان نے انسداد کورونا کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن، کنٹیکٹ ٹریسنگ اورایس او پیزپرعملدرآمد کو ناگزیرقراردیا۔ 

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے تقریباً 7 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل گئے ہیں تاہم کچھ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انہیں سیل بھی کیا گیا ہے جب کہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تجویز دی تھی کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے اسکول کھولنا درست نہیں۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد صوبائی حکومت نے چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کی ہیں جس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے خط لکھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس افسر محکمہ صحت سے مشاورت کرکے ایس او پیز پر عمل کرائیں 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment