اسلام آباد ہائیکورٹ:بھارت میں پاکستانیوں کے قتل پر وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس جاری کرتےہوئے سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ 

وکیل چوہدری حسیب چوہدری نے کہا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ہندو فیملی بھارت گئی راء نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کروا دیا۔ اس فیملی نے راء کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صدر صاحب پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے۔اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment