ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا جبکہ پٹرول کی قیمتیں برقراررکھنے کا حکم

وفاقی حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ 15 روزکیلئے پٹرول کی قیمتیں برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے کے مطابق آئندہ 15 روزتک پٹرول ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردبدل نہیں کیا گیا ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے اوگرا نے یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی جس کے مطابق قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment