حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنےکا فیصلہ

حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کواہم ٹاسک سونپ دیا ۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسر ہو گا جس نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

مراسلے کے مطابق نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی ۔ نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو  گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment