پاکستان نے بھارتی عدالت کا بابری مسجد کیس پر فیصلہ شرمناک قرار دے دیا

پاکستان بابری مسجد شہید کرنے کے ملزموں کی رہائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔پاکستان نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بابری مسجد شہید کرنے کے ملزموں کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالت کے فیصلے سے بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ مسجد شہید کرنے کے نتیجے میں بی جے پی کی زیرقیادت فرقہ وارانہ تشدد ہوا۔ تشدد کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت میں اںصاف کی علامت ہوتی تو سرعام مجرمانہ فعل پر فخر کرنے والوں کو آزادی نہیں کیا جاسکتا تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی ہندو نواز حکومت اقلیتوں کو روز اول سے نشانہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی نے پلاننگ کے تحت ہندو رائے عامہ کو بھڑکانے کے لیے رتھ یاترا کی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment