کراچی ایئرپورٹ کا اصفہانی ہینگر لائن مینٹیننس ایریا پرندوں کی آماجگاہ

کراچی ایئرپورٹ پر واقع اصفہانی ہینگر لائن مینٹیننس ایریا پرندوں کی آماجگاہ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق اصفہانی ہینگر پر واشنگ بے پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کبوتروں کی آمد و رفت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر کے مطابق پی آئی اے کو ناکارہ طیارے ہٹانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعدد بار آگاہ کرچکے ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے پی آئی اے انجینئرنگ کو ہدایت جاری کی گئیں کہ کبوتر طیاروں کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت واشنگ ایریا کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔

یاد رہے ملک کے کئی ائر پورٹس پر پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے کئی ہوائی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment