احتساب عدالت:لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو 10 سال قید، 5 کروڑ روپے جرمانہ

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو 10 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی چودھری محمد ریاض کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق لیگی رہنما محمد ریاض پر 2002 میں ریفرنس قائم کیاگیا تھا۔

سابق لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کے بعد لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment