10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والا مدرسے کا معلم گرفتار

راولپنڈی : پیر ودہائی پولیس کی اہم کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کر لیا

متاثرہ بچے کے والد کے بیان کے مطابق متاثرہ بچہ مدرسہ میں حفظ اور ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے، جہاں اسے دیر سے آنے پر قاری زبیر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مدرسے کے قاری کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او پیر ودہائی اور انکی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاری زبیر کو چند گھنٹوں کے اندرگرفتار کر لیا۔ معلم کے خلاف متاثرہ بچے کی والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ معلم روحانی باپ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی جانب سے بچوں پر تشدد کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment