راولپنڈی میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا مدرسے کا استاد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت مدرسے کا استاد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق درندہ صفت ملزم مولوی عبد الشکور اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں پڑھاتا ہے اور ملزم مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے، ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ 

سی پی اومحمد احسن یونس نے کہا کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment