الیکشن کمیشن:راجہ بشارت نا اہلی کیس آٹھ اکتوبر کو حتمی دلائل کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نا اہلی کیس میں آٹھ اکتوبر کو حتمی دلائل کیلئے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر راجہ بشارت نا اہلی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے  کی۔ انھوں نے کہا کہ راجہ بشارت نے تاحال جواب کیوں نہیں جمع کرایا؟ اپنا ہمارا اور درخواست گزار کا وقت کیوں ضائع کر دیتے ہیں۔

وکیل راجہ بشارت نے آج ہی جواب جمع  کرانے کا موقف اپنایا تو ممبر پنجاب نے ریمارکس دیے کہ جواب جمع کروا کر راجہ بشارت کوئی احسان نہیں کرینگے۔

درخواست گزار سیمل وحید نے راجہ بشارت کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے آتی ہوں ہر بار کوئی نیا بہانہ کر دے دیا جاتا ہے۔

ممبر پنجاب نے ریمارکس دیے کیوں نہ آپکے لاہور سے آنے جانے کا خرچہ راجہ بشارت پر ڈالا جائے۔ جس پر سیمل وحید نے کہا کہ راجہ بشارت جیسے شخص سے ایک روپیہ نہیں لینا چاہتی۔

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نا اہلی کیس آٹھ اکتوبر کو حتمی دلائل کیلئے مقرر کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment