ایف بی آر جیولرز کے کاروبار کی مانیٹرنگ کرے گا

ایف بی آر نے آج سے جیولرز کے کاروبار کی مانیٹرنگ شروع کردی 

ایف بی آر کے زرائع کے مطابق 20 لاکھ روپے کا سونا خریدنے اور بیچنے والوں کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ 20لاکھ روپے تک کا سونا خریدنے والوں کو شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا۔20 لاکھ مالیت سے زیادہ کی قیمتی دھاتوں، جوہرات، پتھروں کا ڈیٹا بھی اکھٹا ہوگا۔

ایف بی آر کےمطابق جیولرز تمام صارفین کا ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ شناختی کارڈ نائیکوپ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی اور طلب کرنے پر ریکارڈ فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کو دینا ہو گا۔

ضابطے کی خلاف ورزی پر اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت کاروائی ہو گی۔ ایف بی آر نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا ضابطہ جاری کر دیا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment