توشہ خانہ کیس: عدالت کا نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنےکا حکم

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ مری کا گھر، پراپرٹیز، گاڑیاں، بنک اکاونٹس اور17 سو کنال زرعی اراضی سب ضبط کرلیے جائیں۔

احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیش کردہ اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں1 ہزار 650 کنال سے زائد اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی نوازشریف کے نام ہے جبکہ مری کا بنگلہ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دو ٹریکٹرز بھی قرقی میں شامل ہیں ۔لاہورکے نجی بنک میں ملکی اورغیرملکی اکاونٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment