مسلم لیگ ن نے پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے پر پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق اعلان سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کیا جبکہ کارروائی صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔

پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں، 

مسلم لیگ ن نے فاٹف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اورقومی اسمبلی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔جن میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاورخان اورشمیم آفریدی شامل ہیں۔ شوکاز نوٹس مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق نے جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment