سی ایس ایس کے امتحان کا انعقاد دسمبر 2020 میں ہو گا

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے مختلف کیڈروں کے لیے گریڈ 17 کی 188 خالی آسامیوں کے لیے خصوصی امتحان لیا جائے گا

مزید پڑھیں

جعفر ایکسپریس کی پاور وین میں آتشزدگی

ذرائع کے مطابق جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پاور وین میں آگ لگی ہے جس کے بعد عملے نے فوری طور پر ٹرین سے پاور وین کو الگ کردیا جبکہ اس افسوسناک واقعے کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں

پمز اسپتال کے تیس سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہو گئے

اسلام آباد کی سب سے بڑی سرکاری اسپتال پمز میں کورونا کی وجہ سے اسپتال کا 30 سے زائد عملا بیمار پڑ گیا۔ کورونا وائرس متاثرین میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کے لوگ شامل ہیں۔ آج دو ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں

پھول کھلیں گے….

بہت عرصہ ہوا کچھ لکھنے کا دل نہیں کر رہا تھا کبھی دل کرتا تو بوجھل طبیعت ساتھ نہ دیتی، کبھی من ہی نہ کرتا کہ کچھ لکھوں کبھی قلم ساتھ نہ دیتا کبھی مصروفیات جکڑ لیتی، آج ذرا پھولوں کے ساتھ کچھ وقت گزرا تو ہاتھ لکھنے کے لیے بے تاب ہو گئے۔
آجکل موسم بدل رہا ہے اور بدلتے موسم کی رنگینیاں بھی ہر ایک پر اپنا اثر چھوڑتی ہیں۔ کبھی زرد پتوں کی سرسراہٹ کبھی حسن پھولوں کی تازگی ہر ایک اپنے الگ انداز سے انسان کو اپنے سحر میں جکڑتے ہیں۔ آج کل موسم کے ان رنگوں پر محنت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

کاون ہاتھی اور ریچھوں کو جلد از جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ پاکستان میں ہمالین براؤن بیئرز کو منتقل کرنے کے لئے کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ حکومت پنجاب بھی ریچھوں کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ انسانوں کے سامنے نمائش میں چڑیا گھر کے جانور بے پناہ تکلیف برداشت کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

90 سالہ خاتون حق مہر نہ ملنے پر عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور

90 سالہ خاتون سعیدہ سلطان نے سوال کیا کہ اب اگر سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تو کیا دو سو سال کی عمر میں انصاف ملے گا، سب بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں میرے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔

مزید پڑھیں

عدالت میں نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کے خلاف درخواست دائر

شہری شاہ جہان کی جانب سے درخواست رجسٹرار آفس میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔نوازشریف کی یکم اکتوبر کی تقریر قومی مفاد کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی کون کون سے اثاثے ضبط ہونگے، تفصیلات سامنے آ گئیں

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں شیئرز ضبط ہونگے، مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں۔

مزید پڑھیں

اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اہم بیٹھک آج ہوگی۔

مزید پڑھیں

موسم سرما کیلئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان تیار

ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 1 ارب 70 کروڑ کیوبک فٹ رہنے کا امکان ہے۔گیس کی مجموعی پیداوار 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ ہے جبکہ ملک بھر میں گیس کی طلب 5 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ ہے۔

مزید پڑھیں