موسم سرما کیلئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان تیار

موسم سرما کیلئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 1 ارب 70 کروڑ کیوبک فٹ رہنے کا امکان ہے۔گیس کی مجموعی پیداوار 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ ہے جبکہ ملک بھر میں گیس کی طلب 5 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی پہلی ترجیح قرار دی گئی ہے۔ دوسری ترجیح کمرشل صارفین کو گیس کی سپلائی ہو گی جبکہ پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی تیسری ترجیح میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق  انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو دسیتاب گیس دی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment