اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج ہوگی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اہم بیٹھک آج ہوگی۔ 

زرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اہم اجلاس 2 دوپہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس وڈیوں لنک کے زریعے ہوگا

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس سے اپوزیشن جماعتوںکے قائدین وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی مرکزی باڈی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ان لائن اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر غور ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے تنظیمی ڈھانچہ کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment