عدالت میں نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کے خلاف درخواست دائر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری شاہ جہان کی جانب سے درخواست رجسٹرار آفس میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔نوازشریف کی یکم اکتوبر کی تقریر قومی مفاد کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کو قومی مفاد کے خلاف پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک سے روکا جائے۔قومی مفاد اور مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر درخواست منظور کی جائے۔

نواز شریف، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment