پمز اسپتال کے تیس سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہو گئے

پمز اسپتال میں کورونا کے وار شدت اختیار کر گئے اسپتال کے تیس سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہوگئے 15 ڈاکٹر بھی متاثر ہوگئے۔

اسلام آباد کی سب سے بڑی سرکاری اسپتال پمز میں کورونا کی وجہ سے اسپتال کا 30 سے زائد عملا بیمار پڑ گیا۔ کورونا وائرس متاثرین میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کے لوگ شامل ہیں۔ آج دو ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوگئے۔پچھلے کئی روز کے اعداد شمار کے مطابق پمز اسپتال میں کورونا کے شکار ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہوگئی۔ 

پمز اسپتال میں 10 کرونا کے نئے مریض داخل کیئے گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آنے والے مریض آیا او پیز پر عمل نہیں کرتے جس کی وجہ سے طبی عملا متاثر ہو رہا ہے جب کے ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment