جعفر ایکسپریس کی پاور وین میں آتشزدگی

کوئٹہ سے لاہور جانے والی والی جعفر ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پاور وین میں آگ لگی ہے جس کے بعد عملے نے فوری طور پر ٹرین سے پاور وین کو الگ کردیا جبکہ اس افسوسناک واقعے کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاور وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو ٹیموں کے بروقت پہنچے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ یاد رہے نومبر 2019 کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام آگ لگنے کے سے کم از کم 74 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جولائی 2019 میں ایک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، ستمبر 2019 میں ایک اور حادثے میں چار افراد جاں بحق، 2007 میں محراب پور کے قریب حادثے میں کم از کم 56 افراد جاں بحق اور 120 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

اسی طرح 2005 میں صوبہ  سندھ   میں بدترین ٹرین حادثات میں  تین ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 130 سے ​​زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment