سی ایس ایس کے امتحان کا انعقاد دسمبر 2020 میں ہو گا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) سول سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے لئے دسمبر میں خصوصی امتحانات لے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے مختلف کیڈروں کے لیے گریڈ 17 کی 188 خالی آسامیوں کے لیے خصوصی امتحان لیا جائے گا۔ یہ 188 نشستیں پچھلے چار سالوں میں ہونے والے سی ایس ایس امتحانات کے باوجود پُر نہ ہونے کے بعد خالی پڑی ہیں۔ ان 188 پوسٹوں میں 49 آسامیاں بلوچستان کے شہریوں کے لئے مخصوص کر دی گئی ہیں۔ سندھ دیہی علاقوں کے مخصوص کوٹے کی 41 خالی نشستیں جبکہ سندھ اربن کے لئے 19 نشستیں ہیں۔

اسی طرح خیبر پختون خواہ کے کوٹے میں 22 آسامیاں خالی ہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان سے 16 آسامیاں خالی ہیں۔آزاد کشمیر کے کوٹہ کے لئے دو پوسٹیں اور پنجاب کے اقلیتوں کے کوٹے میں 39 پوسٹیں ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن یہ خصوصی سی ایس ایس امتحان دسمبر 2020 میں منعقد کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment