پولینڈ کے کوہ پیما شمالی علاقہ جات میں کوہ پیمائ کے دوران ہلاک

ملک کے الپائن کلب کے ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے ایک کوہ پیما پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گیا۔

الزوک مائیکل جیکب جمعرات کو اس وقت حادثے کا شکار ہو گئے جب وہ قراقرم حدود میں واقع تقریباً 20،000 فٹ بلند پہاڑی دشت سار کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرار حیدری نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے الزوک مائیکل جیکب کی موت کی تصدیق کی ہے جو کہ چوٹی سر کرنے کے دوران نیچے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ 

حیدری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کوہ پیم کے ساتھی بوڈگنسکی جیکب نے زخمی ساتھی کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن الزوک جاکوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بوڈگانسکی جیکب کو بعد میں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کر کے بیس کیمپ سے پہنچا دیا گیا۔

شمالی پاکستان  غیر ملکی  کوہ پیماؤں کے لئے ایک مقناطیس ہے۔اس علاقے میں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جس میں کے 2 بھی شامل ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو جس کی اونچائی 8،611 میٹر ہے اسی علاقے میں موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment