افغانستان: صوبہ ننگرہار میں کار دھماکہ، 15 جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں دہشت گردوں نے ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کے دوران کار میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے اور دھماکے کے جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کہ دہشتگرد حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکومت نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں امپائر کے خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے امپائر بسم اللہ جان شنواری نے متعدد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک افغان کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment