تحریک انصاف کی حکومت نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ غداری کا بیانیے کا مطلب ملک کو دوبارہ 85 کی سیاست میں لے جانا ہے۔

غداری کا بیانیہ ملک اور جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں۔

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا۔ جھوٹا مصنوعی کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا۔ حکومت کی کارکردگی صفر ہوگئی۔ چوری، نا اہلی، نالائقی اور ناکامی عیاں ہوگئی ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہوا تو اب غداری کا بیانیہ شروع کردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ پر حکومت پر تنقید کی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام آرٹی ایس بیٹھنے کی وجہ سے آج سب برداشت کرنے پر مجبور ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ ملک کے عوام کی بجائے مافیا کو ریلیف دیا جارہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہری و دیہاتی افراط زر قابو سے باھر ہوگیا۔ کھانے پینے کی اشیاء میں بیس سے سوفیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے۔ ضلعی سطح پر کچھ شہروں میں رہ گئی جلد مکمل ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن )پی ڈی ایم میں متحرک کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment